جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف شفاف الیکشن کروالیتی تو مشکل نہ ہوتی، احمد بلال

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر  احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی الیکشن جلدی میں کروائے، پی ٹی آئی شفاف الیکشن کروا لیتی تو مشکل نہ ہوتی۔

پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان پر حکمِ امتناعی واپس لے لیا جبکہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد بلال محبوب نے کہا کہ ابھی تک فائنل فیصلہ نہیں آیا، ہائیکورٹ ڈویژن فیصلے کے بعد سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا۔

احمد بلال نے یہ بھی کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو ریورس کروانا بہت مشکل ہوگا، تحریک انصاف کسی ایک انتخابی نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔

سربراہ پلڈاٹ نے مزید کہا کہ ہر امیدوار آزاد لڑے گا اور اس کا انتخابی نشان الگ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.