وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے میں دھماکاخیزمواد کی موجودگی کی تصدیق کردی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پسنی کے قریب دہشت گرد حملے سے متعلق کہا ہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان کہا گیا ہے کہ داسو واقعے پر ابتدائی تحقیق نے دھماکا خیز مواد کی موجودگی کنفرم کی ہے۔
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس واقعے سے متعلق سارے عمل کی ذاتی طور نگرانی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی کے ذریعے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور ایک سپاہی بابر زمان شہید ہوئے۔
Comments are closed.