طلاق یافتہ خاتون نے زبردستی شادی کروانے پر بھائی کے خلاف مقدمہ کردیا۔
میہڑ میں زبردستی شادی کروانے پر خاتون نے اپنے بھائی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا کہ میں 6 بچوں کی ماں اور طلاق یافتہ ہوں، بھائی کے گھر پناہ لی تھی۔
خاتون نے کہا کہ اس کا بھائی زبردستی اس کی شادی کروا رہا ہے ، کیوں کہ اس نے ممکنہ دولہا سے ایک لاکھ روپے لے لیے ہیں۔
زبردستی شادی کروانے کی خاتون کی درخواست پر سیشن کورٹ نے 21 اگست کو میہڑ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.