بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دادو: متاثرینِ سیلاب کیلئے آیا طبی سامان چوری ہو گیا

سندھ کے شہر دادو کی تحصیل میہڑ کے علاقے ایاز کالونی میں متاثرینِ سیلاب کے لیے لایا گیا طبی سامان گاڑی سمیت چوری ہو گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سماجی رہنما سامان لے کر میہڑ پہنچی تھیں۔

سماجی رہنما کا کہنا ہے کہ گاڑی میں متاثرینِ سیلاب کے لیے ادویات اور دیگر طبی سامان تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ جوہی شہر کا باضابطہ زمینی رابطہ بھان سعیدآباد لنک روڈ سے بحال ہو گیا ہے، جوہی چھڈن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمد ورفت شروع ہو گئی ہے۔

انڈونیشیا بھی پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کی امداد کی عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق دادو میں سپریو بند پر ڈائریا میں مبتلا خاتون چل  انتقال کر گئیں، جس کے بعد سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض سے اموات کی تعداد 35 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر(ڈی ایچ او) کے مطابق ضلع بھر میں ایک ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملیریا کے مثبت اور مشتبہ کیسز کی تعداد 11 ہزار 490  ہو گئی ہے جبکہ ڈائریا اور گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 154 تک پہنچ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.