بدھ 14؍محرم الحرام 1445ھ2؍اگست 2023ء

دادو، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

سندھ کے ضلع دادو کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

دادو، میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ اور جوہی سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسنے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر تیز بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

دوسری جانب تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.