سندھ کے شہر خیر پور کی 8 تحصیلوں میں 2 ماہ سے سیلاب کی صورتِ حال برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی جمع ہے۔
حالیہ بارشوں سے تاریخی قلعہ کوٹ ڈیجی اور وائٹ پیلس کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کھجور، کپاس اور دیگر فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ضلع بھر کی سو سے زائد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ میں سیلاب کے باعث 25 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران سانس، دمے اور سینے کی بیماریوں کے 12027 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مختلف جلدی امراض کے 19 ہزار 746 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.