سندھ کے شہر خیر پور میں بس اور موٹر سائیکل میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر گمبٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق خواتین اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.