یوکرین کے خیرسون شہر کے جنوبی حصے سے روسی فوج کے انخلا کے بعد یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے شہر کا دورہ کیا اور روسی فوج کی پسپائی پر یوکرینی فوج کی صلاحیتوں کو سراہا۔
خیرسون کے دورے میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا خاتمہ ناممکن ہے، روس ہمارے ملک میں یہی کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روس نے پوری دنیا کو دکھایا کہ وہ یوکرین کو مار سکتا ہے لیکن ہم سب نے ہماری مسلح افواج نے، ہمارے نیشنل گارڈز اور انٹیلی جنس سروسز نے دنیا کو دکھا دیا کہ یوکرین کا خاتمہ ناممکن ہے۔
یوکرینی صدر نے اس موقع پر جنوبی شہر میں یوکرینی پرچم لہرایا۔ بعدازاں صدر زیلینسکی نے یوکرینی قومی ترانہ بھی گایا۔
Comments are closed.