خیبر پختون خوا میں ڈینگی کی صورتِ حال بگڑنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 68 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق صوبے میں مجموعی طورپر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1626 ہو گئی۔
اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 137 مریض زیرِ علاج ہیں، صوبے میں ڈینگی وائرس سے اب تک ایک موت واقع ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پشاورمیں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 338 ہوگئی ہے۔
صوابی میں14 اور مانسہرہ میں 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ابیٹ آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نوشہرہ میں 8 افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا ہے۔
Comments are closed.