خیبر پختون خوا کی نگراں حکومت نے رمضان میں مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمۂ خوراک خیبر پختون خوا نے مفت آٹے کی تقسیم سے متعلق کمشنرز اور ڈی سیز سمیت متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق رمضان میں 50 لاکھ سے زائد خاندانوں کو 10 کلو کے 3 تھیلے مفت دیے جائیں گے، مفت آٹا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے لیے 2 لاکھ 75 ہزار 500 میٹرک ٹن مفت گندم فراہم کی جائے گی، رجسٹرڈ خاندانوں کی تعداد کے مطابق فلور ملز کو گندم جاری کی جائے گی۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلور ملز عوام کو منظور شدہ ایپ کے ذریعے 10 کلو کے آٹے کا تھیلا مفت فراہم کریں گی۔
Comments are closed.