جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خیبر پختونخوا: 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی اسٹیئرنگ کیمٹی نے صوبے میں 58 ہزار مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مذکورہ فیصلہ پشاور میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ 

اس حوالے سے حاصل دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈز بلاک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ 

محکمہ داخلہ نے جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کےلیے خط نادرا کو ارسال کیا۔ نادرا نے جعلی پی او آر کارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بلاک کردیے۔

دستاویز کے مطابق پشاور میں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا۔ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ڈسٹرکٹ لائیژن کیمٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دستاویز کے مطابق بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے تمام ڈپٹی کمنشرز کو پانچ دن کی آخری ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.