جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

خیبر پختونخوا نگراں کابینہ کی سمری منظوری کیلئے گورنر کو بھیج دی گئی

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کی سمری منظوری کے لیے گورنر کو بھیج دی۔ 

دستاویز کے مطابق صوبائی کابینہ میں 9 وزراء، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ نگراں کابینہ میں بحثیت وزیر شامل ہوں گے۔ 

ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اور سید عامر عبداللّٰہ نگراں وزیر ہوں گے۔ 

ڈاکٹر ریاض انور اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔ ظفر اللّٰہ خان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.