مشیر برائے آئی ٹی خیبرپختونخوا ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں وڈیو گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد ورچوئل گیمنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے۔
صوبائی مشیر برائے آئی ٹی کے پی کے ضیااللہ بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گیمنگ انڈسٹری تیزی سے ترقی پانے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور گیمنگ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کو خیبرپختونخوا مدعو بھی کیا ہے۔
ضیااللہ بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے گیمز بنانے کیلئے بجٹ بھی مختص کرنے پرغور کیا جارہا ہے، جو بھی اپنا سیٹ اپ لگانا چاہتے ہیں حکومت تعاون کرےگی۔
The post خیبرپختونخوا میں گیمنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.