وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر مسافروں کو تنگ اور رشوت طلب کرنے پر 15 ایکسائزاہلکاروں کو معطل کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر ایکسائز اہلکاروں کی جانب سے قائم ناکہ بندی کا اچانک پروٹوکول کے بغیر دورہ کیا۔
انہوں نے چیکنگ کے نام پر مسافروں کو بے جا تنگ کرنے اور رشوت طلب کرنے پر 15 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بھی قائم کی، جو 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتی امور میں شفافیت ترجیح ہے اور عوامی شکایات پر فوری کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.