بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا حکومت کی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے والے وائس چانسلر سے وضاحت طلب

خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے والے وائس چانسلر سے وضاحت طلب کرلی۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا معاملہ مزید آگے بڑھ گیا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد سے پرائم منسٹر کو خط لکھنے کے معاملے پر وضاحت مانگ لی۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر 7 دن کے اندر جواب دیں۔

ڈاکٹر افتخار احمد نے صوبائی کابینہ کے گومل یونیورسٹی کے زرعی شعبے کو جامعہ کا درجہ دینے کے فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے اپنے خط میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کو غیر ضروری اور غیر موثر قرار دیا تھا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر سے وضاحت گورنر کو بائی پاس کرنے پر طلب کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.