خیبرپختونخوا حکومت کو امریکی موڈرنا ویکسین کی 50 ہزار ڈوز مل گئی جس کے بعد صوبے کے 10 اضلاع میں موڈرنا ویکسین فراہم کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک کو جانے والے مسافروں کو یہ ویکسین لگائی جائے گی جبکہ صوبے سے باہر جانے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے مطلوبہ ویکسین کا انتظام کیا ہے۔
ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ این سی او سی نے صوبہ میں کورونا ویکسینشین کے لیے 65 ہزار کا یومیہ ہدف دیا ہے۔
ڈاکٹر نیاز محمد نے کہا کہ اسپتالوں میں قائم 50 مراکز اور مختلف مقامات پر قائم 50 بڑے ماس ویکسینیشن مراکز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 60 سے زائد موبائل گاڑیوں کے ذریعے بھی عوام کو آسانی سے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی مسلسل فراہمی یقینی ہو تو یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
Comments are closed.