بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا: بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آج سے آغاز

خیبرپختونخوا میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہوگیا۔

اس حوالے سے وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ بزرگ شہری 1166 پر شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 ہزار سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ ویکسین ملنے کے بعد ویکسین لگنے کی تاریخ اور سینٹر کے بارے میں شہریوں کو بتایا جائے گا۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ نجی شعبہ بھی کورونا ویکسین درآمد کر رہا ہے اور اب تک 1216 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.