بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبرپختونخوا، 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے بڑھتے  کیسز کے سبب خیبرپختونخوا حکومت نے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مردان، چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، نوشہرہ، لویئر دیر اور بونیر میں اسکولز بند ہوں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کورونا سے متاثرہ بعض اضلاع میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے 9 اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کسی ضلعے میں کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر اگر اسکولوں کو بند کرنا ہے تو یہ صوبائی حکومت کی صوابدید ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.