وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملکی خوشحالی کو عمران خان کی گرفتاری سے جوڑ دیا ہے۔
عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’خوشحالی اب صرف عمران خان یعنی فارن فنڈڈ فتنے اور ’ایبسلوٹلی فراڈ‘ کی گرفتاری کے بعد ہی آئے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’عمران خان نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا، ملک کو ’سیکیورٹی تھریٹ‘ صرف فارن فنڈڈ ایبسلوٹلی فراڈ فتنہ سے ہے۔‘‘
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ’’اب خوشحالی صرف فارن فنڈڈ فتنہ’ایبسلوٹلی فراڈ‘ کے قانون کی گرفت میں آنےسے آئے گی۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داری واقعی آپ کی تھی لیکن حکمرانی بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے پاس تھی، آپ نے ملکی سیکیورٹی اور قومی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کا آدھی پاور کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا یہ عالم ہے تو پوری مل جاتی تو اللّٰہ ہی حافظ تھا؟
انہوں نے کہا کہ آدھی پاور کے ساتھ تم نے ملکی مفاد کے ساتھ کھیل کھیلا، غلط اور صحیح کی فکر نہ کرتے ہوئے آپ نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے چالیں چلیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آپ نے اپنی پوری پاور کو سیاسی مخالفین کے خلاف اپنے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آدھی پاور کے ساتھ تم نے توشہ خانہ کو لوٹا، تم نے غیرقانونی فارن فنڈنگ لی، تم نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آدھی پاور کے ساتھ تم نے کشمیر کا سودا کر دیا۔
Comments are closed.