بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ جیل پولیس کسٹڈی میں اسلام آباد روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لئے جیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آباد روانہ ہوگئے، خورشید شاہ ساڑھے 17 ماہ بعد اسمبلی میں داخل ہونگے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ سینیٹ الیکشن کے لئے قومی اسمبلی میں کل پولنگ میں ووٹ کاسٹ کریں گے، وہ ساڑھے سترہ ماہ بعداسمبلی میں داخل ہونگے۔

اپوزیشن کی جانب سے ان کے استقبال کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں، خورشید شاہ کو 18 ستمبر2019 ء کو نیب نے اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں سکھر لایا گیا تھا۔

خورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے متعدد اجلاسوں میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے لیکن عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ شریک نہ ہوسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.