اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

خواہش ہے پاکستان فائنل جیت جائے، پاکستانی کرکٹرز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میلبرن میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ میں سے کونسی ٹیم فاتح قرار پائے گی؟

جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں سابق کپتان اظہر علی، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور اسپنر عماد وسیم نے اظہار خیال کیا۔

میلبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل یہاں مقیم اور دنیا بھر سے فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ  ہماری خواہش ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان فائنل جیت جائے، پرامید ہوں کہ اس میچ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

عبدالرزاق نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن پاکستان کی ٹیم بھی کم نہیں ہے، ہمیں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کم گیندوں پر زیادہ اسکور کرنا پڑتا ہے، پاکستانی آل راؤنڈ شاداب خان اسی انداز میں کھیل رہا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے دونوں فائنلسٹ ٹیمیں پاکستان اور انگلینڈ زبردست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بیسٹ ٹیم ہیں، جو اچھا کھیلے گی فائنل جیتے گی، انگلینڈ کی بولنگ پاکستان کی بولنگ سے زیادہ مضبوط نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.