لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ایڈمن جج جواد الحسن نے کی۔
جیل حکام نے خواجہ آصف کو احتساب عدالت لاہور پہنچایا، عدالت نے نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق جواب طلب کر رکھا تھا۔
خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت سے تفتیش جلد مکمل کرنے کی استدعا کی۔
احتساب عدالت نے حکم دیا کہ نیب حکام خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس جلد دائر کریں۔
لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے اسیر رہنما خواجہ آصف 16 دن سے میؤ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
Comments are closed.