وفاقی وزیر شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے بیان کو غلط اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں شیریں مزاری نے کہا کہ خواجہ آصف نے غلط بیانی اور حقائق کے برعکس بات کی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کا ذکر تھا، کمیٹی کی سفارشات میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا ذکر تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بھی دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ان الزامات کو ختم کرنے کے لیے ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.