بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواجہ آصف کو جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو آنکھوں میں تکلیف کے باعث جیل سے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع  کے مطابق خواجہ آصف کو جیل حکام میو اسپتال لے کر آئے ، خواجہ آصف آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے سو فیصد عمران خان کے مقاصد ہیں۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے ، خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام تک خواجہ آصف کے ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر کل آپریشن کافیصلہ کیا جائے گا، خواجہ آصف صحت مند ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک کے سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کے اہم رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.