ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

خواجہ آصف نے عمران کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی طرف سے بات چیت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے نزدیک عمران خان کا اعتبار زیرو ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی رات اس نے آئین توڑا، تب سے اب تک اس نے جو کچھ کیا اس کے بعد اس کا کیا اعتبار رہ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان حکومت میں تھا تو ہم نے دو دو گھنٹے اس کا انتظار کیا مگر یہ اپنی بات کرکے چلا جاتا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عدالتیں ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیتیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے اس کی منتیں کیں کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا ہے، بیٹھ کر بات کر لیں، مگر یہ نہیں آیا، ہم یہ سب کیسے بھول جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے تو منصب کا تقاضا ہے کہ انھوں نے بات چیت کی حمایت کی مگر میں مریم کے موقف کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران عمران خان نے جو زبان بولی، ہر چار دن بعد اس کا بیانیہ بدل جاتا ہے، ایسے آدمی سے کیا بات کی جائے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.