ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فردِ جرم عائد ہوگی یا نہیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آج توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ عدالت کی صوابدید پر ہے۔

ماہر قانون عمران شفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وکلاء کی خواہش ہوگی کہ فرد جرم عائد نہ ہو، الیکشن کمیشن چاہے گا کہ فرد جرم عائد ہوجائے، مگر فیصلہ دو سے تین ماہ میں ہوجائے گا۔

عمران خان ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں پیش ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صرف دو تین گواہوں کا کیس ہے، باقی دستاویزی ثبوت ہیں، ہر گواہ پر جرح میں ایک ہفتے سے زیادہ نہیں لگنا چاہیے۔ 

عمران شفیق کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ملزم کا بیان ہوگا اور اسے کہا جائے گا کہ وہ اپنی شہادتیں پیش کرے، مختصر سا مقدمہ ہے، جلدی فیصلہ ہوجانا چاہیے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی، سابق وزیراعظم  ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11میں پیش ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.