دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کا باعث امراض قلب ہیں لیکن بیشتر خواتین امراض قلب کی تشخیص سے قبل ہی موت کا شکار ہوجاتی ہیں، ایسا کیوں ہوتا ہے؟ امریکا میں ہونے والی تحقیق میں نیا انکشاف ہوگیا۔
امریکی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں دل کی بیماریوں کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے لیکن ان میں مرض کی تشخیص بروقت نہ ہونے کے باعث موت کی وجہ بنتا ہے۔
تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ صرف امریکا میں مردوں کے مقابلے خواتین میں دل کی بیماری سے مرنے کا امکان دو سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں دل کا دورہ پڑنے اور دل کی بیماری کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ امراض قلب کا خطرہ سب سے زیادہ مردوں کو لاحق ہوتا ہے۔
مردوں میں امراض قلب کی تشخیص عمر کے ابتدائی حصے میں ہوجاتی ہے جب کہ خواتین میں 65 سال کی عمر کے بعد تشخیص عمل میں آتی ہے۔
نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں امراض قلب کی تشخیص میں تاخیر کا سبب دونوں جنس میں جینیاتی فرق اور دونوں میں مختلف علامات کا پایا جانا ہے۔
اس جینیات اور علامات کے فرق کی وجہ سے بیشتر خواتین تشخیص سے قبل ہی موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔
ماہرین پُر امید ہیں کہ اس اہم مطالعے کے بعد طبی ماہرین کی جانب سے صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں کو بہتر بنایا جائے گا اور صنفی مساوات کو بھی ختم کیا جاسکےگا۔
Comments are closed.