جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خواتین کیلئے محفوظ معاشرے کی تشکیل ہماری ذمے داری ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو جائز حصہ دینا اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ہماری ذمے داری ہے۔

اسلام آباد صدر مملکت کی زیر صدارت وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔

صدر مملکت نے دوران اجلاس ملک میں خواتین کا مقام بہتر بنانے اور انہیں روزگار فراہم کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ انصاف کا عمل تیز کرنے کے لیے محتسب کے مقدمات کی ذاتی سماعت کر رہا ہوں۔

دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ محتسب برائے انسداد ہراسانی خواتین کے جائیداد کیسز میں تیز تر کام کر رہا ہے، 2023 میں محتسب کے پاس ہراسگی کے 725 مقدمات درج ہوئے جن میں 517 کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خواتین کی ہراسگی اور جائیداد کے حقوق سے محرومی پاکستان میں عام مسائل ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ محتسب کے فیصلوں کے خلاف اب تک 208 اپیلیں صدر کے پاس دائر کی گئیں، صرف 10 اپیلوں پر ایوان صدر میں کارروائی جاری ہے، باقی نمٹادی گئیں۔

صدر مملکت نے خواتین کو تیز تر انصاف فراہم کرنے میں محتسب انسدادِ ہراسانی کے کردار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.