بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین صحافیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خواتین صحافیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ترقی، عوام تک درست معلومات کی فراہمی میں خواتین صحافیوں کا بھی اہم کردار ہے، حکومت صحافیوں خصوصاً خواتین کے تحفظ اور فلاح کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خواتین صحافت میں آزادانہ اور احسن انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں، ان کیلئے مزید سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ زینب الرٹ رسپانس اینڈ ریکوری قانون اور زینب الرٹ ایپ کا اجراء کیا گیا، قانون بچوں کے تحفظ و سلامتی اور انہیں گھناؤنے ظلم سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام اور انصاف کی جلد فراہمی ممکن بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.