گیٹ وے فاؤنڈیشن نے خلا میں پہلا ہوٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ہوٹل میں تین روزہ قیام پر تقریباً 5 ہزار ڈالرز کی لاگت آئے گی۔
یہ خلائی ہوٹل مصنوعی کشش ثقل کا حامل ہوگا اس میں 500 افراد کے رہنے کی جگہ مختص کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ہوٹل میں جم، ریسٹورینٹ اور وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو زمین کے کسی بھی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔
اس اسٹیشن کا ڈھانچہ دو دائروں پر مشتمل ہوگا جو ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے، بیرونی دائرہ دراصل اسٹیشن کی بنیاد ہوگا جس میں رہائش کے ماڈیولز، سولر پینلز، ریڈی ایٹرز اور ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کی اسمبلی ہوگی۔
دوسرا دائرہ رہائش کے لیے پریشرائزڈ، باہم منسلک اور بڑے ماڈیولز کے سلسلے پر مشتمل ہوگا۔ اس میں جم، باورچی خانے، ریسٹورینٹ کے علاوہ ملازم کی بھی سہولت ہوگی۔
Comments are closed.