بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل کے آغاز پر بھارت کی ٹرولنگ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے آغاز نے شائقین کرکٹ کی تو عید ہی کردی ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو بھارتی بورڈ دھمکیاں دینے لگا۔

گزشتہ روز سے شروع ہونے والی لیگ پاکستان ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کرکٹ سے اپنی محبت، اوراپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ کے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھارت کی بوکھلاہٹ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں خاک میں مل گئیں۔

صارفین کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے بھارت کی بوکھلاہٹ، ہٹ دھرمی اور کرکٹ پر سیاست کو ٹرول کرنا بھی نہ بھولے ۔

بھارت کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو کے پی ایل میں شرکت کرنے پر دھمکیاں دیے جانے کے بعد یہ لیگ دنیا بھر میں ہی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر ہرشل گبز کے بعد سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر بھی بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لے آئے۔

صارفین اس لیگ کو دنیا بھر میں مشہور کروانے پر بھارت کا شکریہ ادا کرنا بھی نہ بھولے، صارفین بڑی تعداد میں یہ پیغام شیئر کررہے ہیں کہ بھارت کا شکریہ کہ اس نے اس لیگ کو دنیا بھر میں مشہور کردیا۔

ایک صارف نے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ ’کیا آپ سب دیکھ رہے ہیں؟‘

سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش چند تبصرے:

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.