بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کے پی ایل، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کے کپتان مقرر

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کی ٹیم باغ اسٹالیئنز نے شان مسعود کو کپتان مقرر کردیا۔

ترجمان باغ اسٹالیئنز  کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے سیزن میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، شان مسعود باغ اسٹالیئنز کےآئیکون پلئیر بھی ہوں گے۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد مظفرآباد میں کشمیر پریمیئر لیگ کے آغاز نے شائقین کرکٹ کی تو عید ہی کردی ہے۔

آئیکون پلیئر شاداب خان ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں، شاداب خان کی عدم موجودگی کےباعث شان مسعود کو ذمےداریاں دی گئیں۔

کپتانی ملنے پر شان مسعود کا کہنا ہے کہ باغ اسٹالیئنز کی قیادت میرے لیے فخر کی بات ہے، امید ہے کھلاڑیوں کےساتھ ٹیم کےکپتان کا تجربہ اچھا رہےگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.