whisper hookup hookup agency in singapore hookup lynchburg va free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خطرناک شوٹرز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے، پولیس

ملک سے  فرار ہونے والے 341 خطرناک شوٹرز اور اشتہاری ملزمان  کو بیرونِ ممالک سے واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔

’جیو نیوز‘ نے انٹر پول کو دی جانے والی 160 خطرناک شوٹرز اور اشتہاریوں کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ’جیو نیوز‘ نے پنجاب کی جانب سے وفاق کو بھیجے گئے 181 خطرناک شوٹرز اور اشتہاریوں کے ناموں کی فہرست بھی حاصل کر لی۔

سندھ میں امن و امان کی صورت حال کو مستقل بنیادوں پر…

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ خطرناک ملزمان کو پکڑنے کے لیے تفصیلات انٹر پول کوبھیج دی گئی ہیں، مطلوب ملزمان کی تفصیلات وزارتِ داخلہ کے ذریعے انٹر پول کو فراہم کی گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں اب بھی متعدد شوٹرز موجود ہیں، دیرینہ دشمنی اور بھتہ خوری کے لیے ان شوٹرز کو بیرونِ ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ شوٹرز کے ذریعےعابد باکسر، بلال یاسین، ایف بی آر کے سلمان بٹ پر فائرنگ کرائی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی حسنین شاہ اور وکیل کی خاتون اسسٹنٹ کو شوٹرز نے قتل کیا، صحافی حسنین شاہ کو قتل کرنے والے شوٹرز تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اشتہاری ملزمان میں رضوان، سیف اللّٰہ، زین، یاسر، افضال، سعید، ناصر وغیرہ شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ خطرناک اشتہاریوں کو واپس لانے کے لیے محکمۂ داخلہ سے رابطے میں ہیں، متعدد شوٹرز کے ریڈ وارنٹ، تصاویر اور کوائف فراہم کیے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.