بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خسرہ، روبیلا ویکسین کی مہم 27 نومبر تک جاری رہیگی

ملک بھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، 9 ماہ سے 15 سال کے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

خسرہ اور روبیلا ویکسین کی 27 نومبر تک جاری مہم میں 9 ماہ سے 15 سال کے 9 کروڑبچوں کو بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، 15 نومبرسے جاری مہم کے دوران 76 فیصد بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

نیشنل پروگرام مینجر ڈاکٹر اکرم شاہ کاکہنا ہے کہ 9 دن میں 9 کروڑ 10 لاکھ میں سے 7 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہےجبکہ ابھی بھی 16 سے 17 ملین بچوں کو ویکسین لگانا باقی ہے۔

خسرہ اور روبیلا سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں سے بچے شدید بیمار ہو جاتے ہیں، اموات کے خطرات بھی رہتے ہیں، والدین بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے میں دیرنہ کریں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ 27 نومبر کے بعد اگر کسی علاقے میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسین نہ لگنے کی اطلاع ملی تو وہاں مہم ختم ہونے کے بعد بھی ویکیسن لگائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.