بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: اینٹی کرپشن کا چھاپہ، پائپ سے لاکھوں روپے برآمد

بھارتی ریاست کرناٹکا میں اینٹی کرپشن بیورو نے چھاپہ مار کر پائپ لائن سمیت گھر میں چھپے لاکھوں روپے برآمد کر لیئے۔

کرپشن کی روک تھام اور اس سے دنیا کو آگاہ کرنے والی عالمی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھارت کو ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

کرناٹکا کے شانتھا گوڈھا ایم برادر نامی جونیئر سرکاری انجینئر نے اپنے گھر میں کرپشن سے کمائے ہوئے لاکھوں روپے مختلف جگہوں پر چھپا رکھے تھے۔

اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ادارے میں کام کرنے والے جونیئر سرکاری انجینئر کے گھر کی تلاشی کے دوران پائپ لائن میں چھپائے گئے 13 لاکھ بھارتی روپے برآمد کیئے ہیں۔

بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں ایک صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔

اینٹی کرپشن بیورو نے اسی گھر کے مختلف حصوں میں چھپائے گئے کُل ساڑھے 54 لاکھ روپے برآمد کیئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.