وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کے خلاف انکوائری سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں شوگر اسکینڈل پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں جس شوگر مل کا ذکر آیا ہے اُس کا خسرو بختیار کا کچھ بھی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خسرو بختیاراُس شوگر مل کے نہ ڈائریکٹر ہیں اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آر وائی کے الائنس، جے ڈی ڈبلیو سمیت سب کے خلاف انکوائریاں ہورہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان انکوائریوں میں کسی ایک شوگر مل اور کسی ایک شخص کو ٹارگٹ نہیں کیا جارہا ہے۔
شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ شوگر مل کیس سے متعلق ایک انکوائری اسلام آباد اور ایک لاہور میں ہوئی۔
Comments are closed.