امریکی ریاست نیوجرسی کے قصبے ڈینس میں ایک خستہ حال گھر کی منہدم چھت کے بالکل کنارے پر لٹکی ہوئی ایک کرسی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
یہاں تک کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گروپس بھی بن گئے ہیں۔ روٹ 47 پر واقع ڈینس نامی یہ قصبہ ڈینس ویل کمیونٹی اور ڈینس ٹاؤن شپ کا حصہ نہیں ہے لیکن اب یہ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے۔
اس کی وجہ وہ چھوٹی سی لکڑی کی کرسی ہے جو ٹوٹی پھوٹی چھت کے کونے سے لٹک رہی ہے۔
اس کے قریب سے گاڑیوں میں آنے اور جانے والے لوگ بڑی حیرانی اور دلچسپی کے ساتھ اس لٹکتی کرسی کو دیکھتے ہیں جو ہل تو نہیں رہی لیکن کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔
اکثر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کرسی چھت کے کنارے سے کس طرح لٹکی، جبکہ دیگر سمجھتے ہیں کہ یہ چھت کو زمین پر گرنے سے روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔
کچھ لوگ اس گھر کی تاریخ اور اس کی موجودہ کیفیت جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ اس دن کے منتظر ہیں کہ یہ کب زمین پر گرے گی۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بنا ہوا گروپ (چیئر واچ فیس بک گروپ) مختلف کمنٹس بھی کرتا ہے جبکہ گروپ کے کچھ لوگوں نے اس حوالے سے شرطیں بھی لگانا شروع کردی ہیں۔
Comments are closed.