بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خرم دستگیر کی خورشید شاہ کے بجلی بل کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ساتھی وزیر سید خورشید کو بجلی بل کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی نے اگست کے مہینے میں بجلی کے زائد بلوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

اس دوران وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے بھی اپنے گھر کے بجلی کے بل کا تذکرہ کر کے وفاقی وزیر توانائی کو توجہ دلائی۔

انہوں نے کہا کہ میرے گھر کا بل 33 ہزار ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ 2 لاکھ روپے ہے۔

اس پر خرم دستگیر نے خورشید شاہ کو یقین دلایا کہ اُن کے بل کی تحقیقات کروائی جائیں گی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے ہدایت کی کہ پورے ملک میں زائد بلوں کی تحقیقات کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.