بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خراٹوں کو بند کرنے کا آلہ

رات کو سوتے وقت سینکڑوں افراد خراٹے لینے کی ‘بیماری’ میں مبتلا ہوتے ہیں جس سے دیگر کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔ خراٹے دراصل سانس لینے میں رکاوٹ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کیلئے ماہرین نے ایک چھوٹا سا آلہ تیار کیا ہے جو ایسے افراد کیلئے نہایت مفید ہے۔

اس آلے کا نام سلیٹسنور ہے۔ ناک میں سانس کی مزاحمت کو کم کرنے کیلئے یہ آلہ ناک کے نتھنوں کو مزید کھول دیتا ہے جس سے خراٹوں کی آواز نہیں نکلتی۔ دوسرے لفظوں میں ہوا ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں بہتر طریقے سے جاسکتی ہے۔ جیسے ہی جسم کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ سانسیں کسی رکاوٹ کے بغیر لی جارہی ہیں ، وہ لاشعوری طور پر (زیادہ صحت مند) سانس لینے میں بدل جاتا ہے۔

آلے کے مزید فوائد:

  1. بہتر سانس لینے کو فروغ دیتا ہے
  2.  خرراٹوں کو بند کردیتا ہے
  3.  منہ کو خشکی سے بچاتا ہے
  4. کسی بھی قسم کی منشیات سے پاک ہوتا ہے
  5.  دوبارہ استعمال کرنے کے قابل ہے
  6.  آسانی سے اسٹور کیا جاسکتا ہے
  7. آرام دہ ، ہلکا پھلکا اور محفوظ ہے

The post خراٹوں کو بند کرنے کا آلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.