خدیحہ حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کی سزا میں چھوٹ کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے وضاحت دے دی۔
پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنی وضاحت میں کہا کہ خدیجہ حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کو صدر، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سزا میں کوئی معافی نہیں ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل رولز کے مطابق شاہ حسین کو 5 سال کے دوران سزا میں 17 ماہ 23 دن کی چھوٹ ملی۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ شاہ حسین کو یہ چھوٹ جیل میں مشقت کرنے، اچھے چال چلن، جیل میں بی اے اور قرآن پاک ترجمے کے ساتھ ختم کرنے پر دی گئی۔
یاد رہے کہ شاہ حسین کو خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 وار کرکے زخمی کرنے پر جنوری 2019ء میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خدیجہ صدیقی نے کہا تھا کہ مجرم کو سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
Comments are closed.