بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خدا کیلئے کورونا کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے لیے کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدہ لیں۔

چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام احتیاط نہیں کریں گے تو پھر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا نہیں جاسکے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس پر برطانیہ جیسے حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا، کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل وقت میں عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑ ے۔

صدرِ پاکستان عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں کورونا وائرس سے جلد نجات دلائے۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری ملاقاتوں اور سفر سے گریز کریں۔

گورنر پنجاب نے اسپتالوں کے ڈاکٹر اور تمام طبی عملے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے کورونا وائرس کے  ٹیسٹ…

چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری سو فیصد پوری کرنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.