بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے  معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت فوڈ سیکیورٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب نے68، سندھ نے37، بلوچستان نے3 اور پاسکو نے45 فیصد گندم خریدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ، آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رائے دی گئی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.