غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں خان یونس اور رفح میں آج صبح 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں نے خان یونس کے مشرقی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خان یونس کے رہائشیوں کو شہر کے مغربی حصے کی جانب یا رفح کی طرف جانے کا حکم دیا۔
جس کے بعد فلسطینی رہائیشیوں نے جب رفح کی جانب نقل مکانی کی تو ان پر وہاں بھی بمباری کی گئی۔
ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، سڑکیں تباہ ہونے کے باعث خان یونس کے اہداف زدہ علاقوں میں لوگ اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار 207 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.