بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خان صاحب کیا ابھی بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے؟ صحافی کا سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا ابھی بھی آرمی چیف سے رابطہ ہوتا ہے؟

تاہم عمران خان نے صحافی کے  سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے دو سال اس لیے مشکل تھے کہ چھ مہینے کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے، تین ملک حکومت کے ابتدائی دنوں میں پیسے نہ دیتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے، دو سال مشکل تھے، لیکن تیسرا اور چوتھا سال کامیاب ترین تھا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے واپس جاتے ہوئے صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا، کیا بیچا؟

جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ توشہ خانہ نہیں توچہ خانہ ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ جواب دینے کے بجائے عمران خان مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.