وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی دھرنے سے بھاگ گئے ہیں، خان صاحب کدھر ہیں وہ 20 لاکھ لوگ جو آپ کو لے کر آنے تھے؟
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دھرنے سے اب جلسے پر آگئے ہیں، یہ جلسے سے بھی بھاگیں گے، عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، کوئی غیر آئینی، غیر قانونی مطالبہ نہیں مانا جائے گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کدھر گئے 20 لاکھ افراد؟ پنجاب بھر سے کُل ملا کر 500 افراد نہیں نکلے، لگتا ہے خیبر پختونخوا نے بھی فتنہ خان کی کال پر کان نہیں دھرے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ عوام نے فتنے کو ناصرف پہچان لیا بلکہ اس کا راستہ روک دیا۔
Comments are closed.