وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہےکہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔
Comments are closed.