جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خالد مقبول کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول کی والدہ کی نماز جنازہ مدنی مسجد میں ادا کر دی گئی۔

خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی جائے گی۔

خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی نمازِ جنازہ میں سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال، امین الحق سمیت ایم کیو ایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور نہال ہاشمی بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.