ممتاز صحافی اور یورپی یونین میں جیو نیوز کے سینئیر نمائندے خالد حمید فاروقی کی نمازِ جنازہ کل بروز پیر (9 مئی) کو برسلز میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کی نماز جنازہ نیٹو ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع برسلز کے بڑے قبرستان ایور (Ever) میں تین بجے سہ پہر مولانا قاری انصر نورانی پڑھائیں گے۔
اس حوالے سے آج تدفین کمپنی کے مقامی دفتر میں ان کے آخری دیدار کا دن تھا۔
اس موقع پر یورپ کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے خالد حمید فاروقی کے دیرینہ دوستوں نے ان کا آخری دیدار کیا اور اپنے پیشے میں مکمل طور پر منہمک اور متحرک رہنے والے خالد حمید فاروقی کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر رقعت آمیز مناظر بھی نظر آئے اور ان کے دوست و احباب ایک دوسرے کے گلے لگ کر آپس میں دکھ بانٹتے رہے۔
Comments are closed.