بلوچستان کے علاقوں خاران اور خضدار میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خاران میں جمعہ کی شب 9 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 50 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
اس قبل جمعہ کی دوپہر 10 بجکر 42 منٹ پر ضلع خضدار میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔
زلزلے کا مرکز خضدار کے جنوب مغرب میں 80 کلو میٹر دور اور گہرائی 33 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
Comments are closed.