سپریم کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے بانی مرحوم خادم حسین رضوی کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹادی۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدعی بیرسٹر مسرور اور مدعا علیہ خادم حسین رضوی دونوں انتقال کرچکے ہیں، موجودہ مقدمے کو نمٹایا جاتا ہے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.